کراچی(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق بھی فلو کا شکار ہوگئے،پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا منیجر نے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے فلو میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی، ثقلین مشتاق وائرل انفیکشن کی وجہ سے گزشتہ روزاسٹیڈیم نہیں آئے، یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور سلمان آغا بھی وائرل فلو میں مبتلا ہو گئے تھے۔