ممبئی(نیوزڈیسک )بھارتی سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے کیریئر کے بدترین دنوں میں ان کا برتاؤ اپنی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما سے درست نہیں تھا،میں اپنی خواہش کے مطابق کارکردگی نہیں دکھارہا تھا چنانچہ میں نے سوچا کہ اگر میں ایک برا کھلاڑی ہوں تو مجھے اس بات کو تسلیم کرنا چاہئے،بھارتی ٹی وی کے مطابق ویرات کوہلی نے تازہ انٹرویو میں کرکٹ کیریئر کے برے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اس تمام دورانیے میں وہ غصیلے اور جلد اشتعال میں آنے والے بن گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی خواہش کے مطابق کارکردگی نہیں دکھارہا تھا چنانچہ میں نے سوچا کہ اگر میں ایک برا کھلاڑی ہوں تو مجھے اس بات کو تسلیم کرنا چاہئے۔ویرات کوہلی نے بتایا کہ میری طبیعت میں اشتعال اور غصے کی وجہ سے میرا اپنی بیوی انوشکا اور میری فیملی کے ساتھ میرا سلوک ٹھیک نہیں تھا۔کرکٹر کے مطابق اگر آپ کو برے حالات کا سامنا ہو تو اپنے مقصد کو مت چھوڑیں بلکہ ایک قدم پیچھے ہٹ کر دوبارہ جائزہ لیں اور اس سے آپ اپنے مقصد میں مزید آگے بڑھ سکتے ہیں۔













