پشاور(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام معاملات قانون کے مطابق چلائیں گے۔ صوبے بھر میں امن اور امان کی صورتحال کو بہتر بنائیں گے، صوبہ بھر میں رٹ قائم کرنے کےلیے بھرپور ایکشن لیں گے۔ ایک وقت آئے گا کہ ملک میں تمام مسائل قابو پالیا جائے گا۔پشاور میں وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعدگفتگو میں نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کی ہدایات مطابق انتخابات کروانے میں مدد کروں گا۔انہوں نے کہا کہ نئی کابینہ سے متعلق ہم مشاورت کریں گے، خیبر پختونخوا کے تمام معاملات قانون کے مطابق چلائیں گے۔















