اہم خبریں

بلاول وزیراعظم بنے گا، ہم آپ کو سرپرائز دیں گے، خورشید شاہ

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواشریف لاکھ بار وزیراعظم بنیں لیکن ہمارا بھی حق ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں۔ بلاول وزیراعظم بنے گا، ملک میں سیاسی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔ سیاست میں اتحاد بری بات نہیں۔ پیپلزپارٹی اس پر کبھی اعتراض نہیں کرتی کہ اتحاد کیوں بنتے ہیں۔ ہم آپ کو سرپرائز دیں گے۔کراچی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات کے بعد خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) والے پرانے دوست ہیں، گزشتہ روز شادی میں آئے، ملاقات ہوئی تو میں نے چائے پر بلا لیا۔ ہم سیاستدان اور مخالف ضرور ہیں لیکن دشمن نہیں۔ ہم مل بھی سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کبھی اقتدار کی خاطر حکومت کیلئے لڑائی نہیں لڑی۔

متعلقہ خبریں