کراچی ( اے بی این نیوز )مسلم لیگ ن کے وفدکی ایم کیوایم سے ملاقات،سندھ میں پی پی کے خلاف سیاسی اتحادپرتبادلہ خیال،ملاقات میں مستقبل کالائحہ عمل طے کرلیاگیا،،ملاقات کے بعدمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعدرفیق نے کہا متحدہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے، مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم وسائل کی کی منصفانہ تقسیم پر متفق ہیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات نہیں ہوئی،خالد مقبول صدیقی نے کہا نچلی سطح پر وسائل کی منصفانہ تقسیم سے پاکستان ترقی کر سکتا ہے، ایسی جمہوریت چاہتے ہیں جس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں، عام انتخابات کو بلدیاتی حکومت کے الیکشن سے مشروط کرنا چاہیے















