مری(نیوزڈیسک)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین میں مظالم رکوانے میں کردار ادا کرے، پاکستان کا بچہ بچہ فلسطین کے ساتھ ہے، روس افغانستان آیا تو وہاں کے لوگوں نے ہتھیاراٹھائے، امریکا کے آنے پر بھی افغان عوام نے ہتھیار اٹھائے۔ماضی میں ہم نے بہت مشکلات کا سامنا کیا، ملک سے نظریاتی سیاست ختم ہوچکی ہے، ہم نےچیلنج کو قبول کیا اور میدان میں رہے۔اتوار کومری میں جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج فلسطین پرصیہونی قوتیں حملے کررہی ہیں، بچوں اورخواتین پر بمباری کی جاری ہے، فلسطینی مسلمان بھائی ہیں، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، امت مسلمہ کا فرض ہے کہ فلسطین کی مدد کرے۔