لاہور ( اے بی این نیوز )انتخابات میں کامیابی کا مشن،نوازشریف کی کل بلوچستان روانگی، اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات ہوگی ، بلوچستان میں بھی بڑاسیاسی اتحاد بننے کا امکان،، نواز شریف کی 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول،، بلوچستان عوامی کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاہدے کا بھی اعلان متوقع،، ن لیگی وفد آج ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد کا دورہ کرے گا۔۔وفد میں ایاز صادق ، خواجہ سعدرفیق اور بشیر میمن شامل ،، وفد پارٹی قائد نوازشریف کا پیغام ایم کیوایم رہنماؤں کو پہنچائے گا ،، ایم کیو ایم کی جانب سے وفد کے سامنے انتخابات اوراس کے بعد مطالبات رکھےجائیں گے۔ایم کیوایم پاکستان کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں آئینی ترامیم بھی شامل ہیں















