ریاض (نیوزڈیسک)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی ہے ،ہفتہ کو ریاض میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں اسرائیل، فلسطین جنگ روکنے اور فلسطینی عوام کی بحالی کے عمل کو تیز بنانے پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ مسلم حکمرانوں کی جانب سے بھی جنگ بندی میں سفارتی کوششوں میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا گیا۔















