لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب سے 5سابق ارکان قومی وصوبائی ارکان اسمبلی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے صدرمیاں شہبازشریف سے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں 5سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا،سابق ایم این اے سردار منصب ڈوگر ،فاروق رضا مانیکا اورنظام الدین سیالوی مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے ہیں جبکہ سابق ایم پی اے آصف عباس اور میاں ماجد نوازنے بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے،اس موقع پر میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے سابق ارکان اسمبلی سے کہاکہ مسلم لیگ ن میں شمولیت پر خوش آمدید ، آپ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں، شہبازشریف نے کہاکہ آپ کے آنے سے مسلم لیگ ن کی عوامی خدمت کا سفر مزید تیز ہوگا، شہبازشریف کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ایک گھر کی طرح ہے جس میں سب کا احترام کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے کبھی عوام کو مایوس نہیں کیا ، نوازشریف کا ہر دور تعمیر، ترقی اور عوامی خوش حالی کا دور ہے ۔















