اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز بارش اورژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، شمالی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میںتیزبارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برف باری اور میدانوں علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان میں بارش اور ژالہ باری سے سردی بڑھ گئی ہے گزشتہ روز پشاور ،چترال اور مہمند کے بعض علاقوں میں ہلکی ہلکی بارش ہوئی ۔















