کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے وفاقی حکومت پر گلگت بلتستان کے انتخابات میں حکومتی وسائل کو متاثر کرنے اور استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔
کراچی سے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم میں وفاقی وزرا کی موجودگی اور سرکاری مشینری کا استعمال تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں مداخلت شفافیت اور منصفانہ انتخابات پر سوالیہ نشان ہے، انتخابات کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ ناقابل قبول ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کے فارم 45 اور فارم 47 سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے عوام کو یاد دلایا کہ گزشتہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی 9 سیٹیں چھینی گئیں، پی پی چیئرمین نے عوام سے کہا تھا کہ وہ اپنے ووٹ اور فارم 45 کی حفاظت کریں۔
شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ درست فارم 45 کی موجودگی میں کسی کو عوامی مینڈیٹ چرانے کا موقع نہیں مل سکتا۔ فارم 45 انتخابی نتائج کی بنیاد ہے جس کے بعد فارم 47 جاری کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:بجٹ سے قبل بڑی پیش رفت، آزاد کشمیر کیلئے خطیر فنڈز تجویز














