کراچی (اے بی این نیوز) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اب ایک تولہ سونا 4600 روپے اضافے کے بعد 476362 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 3,944 روپے اضافے سے 4,08,403 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 46 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 540 ڈالر ہوگئی۔
مزید پڑھیں:عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان















