اہم خبریں

پی ٹی آئی دور میں پنجاب میں ڈمی وزیراعلیٰ لایاگیاتھا، عطا تارڑ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)رہنما مسلم لیگ ن عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ تین خواتین کے گٹھ جوڑ سے پنجاب میں ڈمی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو بٹھا کر عوام کے پیسے کو بےدردی سے لوٹنے کا منصوبہ بنایا گیا۔ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم چیئرمین پی ٹی آئی لائے اور بےوقوف بنایا کہ اسکیم عوام کے لیے ہے، فرح گوگی کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں فائدہ پہنچایا گیا۔جمعرا ت کو گفتگومیں انہوں نے کہاکہ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈی پی او سے پٹواری تک ٹرانسفر پوسٹنگ کا شیئر جاتا تھا،ہر ٹھیکے سے پہلے اور بعد میں کمیشن لیا جاتا تھا۔ فرحت شہزادی اور ان کےخاوند احسن جمیل گجر پیچھے بیٹھ کر منصوبہ بندی کرتے تھے۔فرح گوگی کا تعلق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ سے تھا،فرح گوگی کے اثاثوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے،فرح گوگی اور ان کے شوہر نے 48کروڑ کا کالادھن سفید کیا،چیئرمین پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کا ذرائع آمدن پنجاب کی کمپنیز سے اربوں روپے کمانا تھا،پنجاب میں شہبازشریف کے طے کیے گئے اسٹینڈرڈز کو تہس نہس کردیاگیا، انہوں نے کہاکہ خاورمونیکا کی توہین کرنے پر ایس ایچ او کو تبدیل کیاگیا ۔

متعلقہ خبریں