واشنگٹن(نیوز ڈیسک) پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا سب کو پتا ہے شروع کس نے کیا ، اسرائیل پچاس سال سے فلسطینیوں کو قتل کرتا اور ظلم ڈھاتا آ رہا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حماس کا نام لیتے ہیں ، نام اسرائیل کا لیں جس نے 7000 فلسطینوں کو اس حالیہ جنگ میں ماردیا، غزہ میں حالات بدترین ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سیکرٹری جنرل کو بھی متنبہ کر چکے ہی، ہمیں فلسطین میں جاری ظلم کی مذمت کرنی چاہیے۔















