اہم خبریں

سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا آخری اجلاس 12 جولائی 2021 کو ہوا تھا،گزشتہ اجلاس کے بعد سے مزید شکایات موصول ہوئیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت اجلاس کا ایجنڈا شکایات پر غور کرنا تھا،اجلاس میں 29 شکایات پر غور کیا گیا،29 شکایات میں سے 19 شکایات کو خارج کر دیا گیا،جسٹس مظاہر نقوی کو تین ممبران نے شوکاز جاری کرنے کی حمایت کی،جسٹس مظاہر نقوی کو 14 دن میں جواب کا وقت دیا گیا، شکایات کی نقول بھی جسٹس مظاہر نقوی کو فراہم کر دی گئیں،جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف دس شکایات درج کی گئیں،کونسل نے تین دو کی اکثریت سے جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری کیا،نوٹس کے 14 دن کے اندر جواب طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں