اہم خبریں

مودی سرکار کی نااہلی، بھارت میں مہلک وائرس نیپا پھیل گیا، سکول اور دفاتر بند

نئی دہلی(نیوزڈیسک)مودی سرکار کی ناقص حکمت عملی ، بھارت میں نیپا وائرس پھیل گیا۔، بھارت سنگین خطرے کے گرداب میں پھنس گیا،بھارتی ریاست کیرالہ میں مہلک وبائی وائرس “نیپا” پھوٹ پڑا۔مودی سرکار کی نالائقی صحت کے شعبے میں کھل کر سامنے آگئی، عالمی سطح پر بھارتی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی بدنامی کے بعد اب نئے وائرس کے سامنے مودی سرکار کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔بھارتی ذرائع کے مطابق اب تک حکام نیپا وائرس کی وجہ معلوم کرنے میں ناکام ، عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ وائرس جانوروں خصوصاً چمگادڑوں سے انسانوں میں پھیلتا ہےیہ وائرس انتہائی مہلک اور تقریباً 45 دن کے دورانیے پر مشتمل ہوتا ہے جو بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا سبب بن سکتا ہے، ڈبلیو ایچ اونیپا وائرس سے متعدد ہلاکتیں جبکہ 706 افراد متاثر ہو چکے ہیں، بھارتی ذرائع کے مطابق کیرالہ میں نظامِ زندگی مفلوج، جبکہ اسکولوں اور دفاتر کو بند کر دیا گیاوائرس سے متاثرہ علاقوں کے گرد کنٹینمنٹ زون قائم کر دیئے گئے۔ذرائع کے مطابق بھارتی حکام کی ناقص حکمتِ عملی اور لاپرواہی کے سبب بھارت کی کئی ریاستیں ماضی میں بھی اس وباء کا سامنا کر چکی ،بین الاقوامی ذرائع کے مطابق پچھلے 5 سالوں میں نیپا وائرس کی یہ تیسری وباء ہے

متعلقہ خبریں