لاہور( اے بی این نیوز )امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زیر صدارت منصورہ میں قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اجلاس میں سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امیر راشد نسیم ، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کی شرکت کی ،اجلاس میں صوبائی امراء اور بڑے شہروں کے قائدین نے بھی شرکت کی دو ستمبر ملک گیر ہڑتال کے لیے کمیٹیاں بنا دی گئی کل امیر جماعت اسلامی سراج الحق تاجر تنظیموں کے ذمہ داران سے ملاقات کریں گے سراج الحق کل اسلام آباد میں جماعت اسلامی یوتھ کی مرکزی کونسل سے بھی خطاب کریں گے پرامن ہڑتال میں تمام مکتبہ فکر اور شعبہ ہائے زندگی شامل ہونگے ، قیصر شریف کے مطابقہڑتال میں طلبہ ، اساتذہ ، وکلاء، ڈاکٹرز ، کسان، مزدور کو شامل کرنے کا فیصلہ ، ہڑتال کی کامیابی میں علماء اکرام ، مشائخ اہم کردار ادا کریں گے ، صعنت کاروں اور تاجروں کی طرف سے سراج الحق کی کال کی حمایت خوش آئند ہے ، اگلے پانچ دن ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف پر امن احتجاج جاری رہے گا ، جماعت اسلامی نوے دن میں انتخابات کے لیے بھی بھرپور آواز بلند کرئے گی ، بروقت انتخابات کے لیے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔















