لاہور(نیوز ڈیسک) بھارت کی پاکستان کیخلاف آبی جنگ شروع، دریائے ستلج میں چوتھا سیلابی ریلا چھوڑدیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان کو مزید نقصان پہنچانے کیلئے دریائے ستلج میں چوتھا سیلابی ریلا چھوڑیا ،سنکین صورتحال پیدا ہوگئی پاکپتن، قصور، وہاڑی اور بہاولنگر، بہاولپور، لودھراں کے دریا کے کنارے بسنے والی آبادیاں زیر آب آ گئیں ،فصلیں تباہ ،بہاولپور میں ایمپریس برج کا بند ٹوٹ گیا مزید تباہی کا خدشہ ۔















