پشاور(نیوزڈیسک)نگراں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے کہاہے کہ 10 مئی کو ریڈیوپاکستان پشاور کے اندرجو کچھ ہوا منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، اس سے قبل کسی سیاسی کارکن نے ریڈیو پاکستان پر حملے کا نہیں سوچاتھا۔ہفتہ کو انہوں نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے، 10 مئی کو بہت ظلم کیا گیا، یہ سب کچھ ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔















