مانسہرہ(نیوزڈیسک)مسافر بس کھائی میں گرنے سے دو خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق متعددزخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے ہاتھی میرا میں ایک مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے سبب چھ افراد جاں بحق ہوگئے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں و لاشوں کو کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کردیاگیا۔















