اہم خبریں

پاکستان کا ڈنمارک میں توہین قرآن کو غیر قانونی قرار دینے کی تجویز کا خیرمقدم

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ڈنمارک کی حکومت کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے کے بل کی تجویز کا پاکستان نے خیرمقدم کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق امید ہے کہ ڈنمارک تمام آسمانی کتابوں کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دے گا،انہوں نے کہاکہ مقدس کتابوں کی بے حرمتی مذہبی منافرت کا ایک سنگین عمل ہے، احتجاج کی آڑ میں مقدس کتابوں کی بے حرمتی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

متعلقہ خبریں