اسلام آباد(نیوزڈ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنانے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور کو اوایس ڈی بنانے کی اصل وجہ سامنے آگئی،نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے برطانیہ میں ٹریننگ سے واپسی پر چیف جسٹس ہائیکورٹ کو خط لکھا، ہمایوں دلاورنے خط میں خود کو درپیش سیکورٹی خدشات سے آگاہ کیا، ہمایوں دلاور کو خدشہ تھا کہ ان کی کورٹ میں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے، ہمایوں دلاور کو برطانیہ میںٹریننگ کے دوران بھی دھمکیوں کا سامنا تھا ، ہمایوں دلاور کے خلاف برطانیہ میں پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج بھی کیا تھا،برطانیہ میں پی ٹی آئی مظاہرین نے ہمایوں دلاور کی طرف بڑھنے کی بھی کوشش کی تھی تاہم برطانوی پولیس نے ان کی یہ کوشش ناکام بنا دی تھی، ذرائع کے مطابق ہمایوں دلاورکوسیکورٹی خدشات کے باعث ہائی کورٹ میں پوسٹ کیاگیا،ذرائع کا کہناتھا کہ جوڈیشل افسرکو درپیش خطرات کے باعث ہائیکورٹ میں تعینات کیاگیا۔















