اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نے بھائی سے ملاقات نہ ہونے پر اٹک جیل کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا۔جمعہ کومیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ مجھ پر 4 اور عظمیٰ خان پر 6 کیسز بنا دیے گئے ہیں، ہم نے بیگ پیک کر رکھا ہے ڈال دیں جیل میں لیکن یاد رکھیں عمران خان نہیں جھکے گا، انہوں نے اعلان کیا کہ عدالت نے یقین دہانی کرائی ہے پیر کو ملاقات کا موقع ملے گا اگر پیر کو اجازت نہ دی گئی تو پیر کو اٹک جیل کے باہر جا کر بیٹھ جائیں گے۔