گوجرانوالا(نیوزڈیسک)گوجرانوالا کے علاقے گکھڑ منڈی میں ایک قبرستان سے جلے ہوئے کرنسی نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق نوٹوں کے ڈھیر میں کچھ جلے ہوئے اور کچھ بغیر جلے نوٹ ملے ہیں، جلائے گئے نوٹوں میں 500، 1000اور5000 والے نوٹ شامل ہیں۔پولیس نے بتایاکہ قبرستان میں جلائے گئے نوٹ اصلی ہیں، نوٹ جلانے والے کون ہیں؟ مقصد کیا تھا؟ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔















