کراچی(نیوزڈیسک) نگراں وزیر بلدیات سندھ مبین جمانی کی ہدایت پر سندھ بھر میں تمام اقسام کی عمارتوں کے نقشوں کی منظوری پر پابندی لگادی گئی ،جمعرات کو محکمہ بلدیات نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق پابندی کا اطلاق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پر لاگو ہوگا،اس کے علاوہ تمام قسم کے بلڈنگ پلان اور لے آؤٹ پلان پر بھی پابندی عائد کردی گئی ،نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق تا حکم ثانی ہے۔















