اہم خبریں

اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقلیتی امور کمیشن بنایا جائے،سراج الحق

لاہور( اے بی این نیوز    ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقلیتی امور کمیشن بنایا جائے، جماعت اسلامی اسلام آباد میں قومی اقلیتی کنونشن کا انعقاد کرے گی، کنونشن میں مذاہب کے احترام سے متعلق سفارشات تیار کی جائیں گی، جڑانوالہ واقعہ پاکستان کے تشخص کے خلاف سازش تھی، قرآن کریم کی بے حرمتی میں ملوث عناصر کا پتا لگا کر سزا دی جائے، عیسائیوں کی عبادت گاہوں اور گھروں کو جلانے والوں کو سزا دی جائے، پولیس اور مقامی انتظامیہ پرتشدد کارروائیاں روکنے میں ناکام رہیں،جماعت اسلامی جبری طور پر مذاہب کی تبدیلی کے خلاف ہے، نفرت انگیز تقاریر پر پابندی لگنی چاہیے، اقلیتوں کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں