اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیئرمین سینیٹ آف پاکستان محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ صحت کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کا کام ہے۔نگراں وزیرصحت سے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ پاکستان میں پولیو کنڑول کیلئے موثرحکمت عملی اختیارکی گئی ہے ، پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ ڈینگی پھیلاؤ روکنے کیلئے بھی موثرحکمت عملی کی ضرورت ہے۔















