اہم خبریں

ہم نے ریاست بچالی ،سیاست تقریباً قربان ہوئی،وزیراعظم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دوست نما دشمن پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کرر ہے تھے، اجتماعی کوششوں سے آئی ایم ایف معاہدہ ہوگیا،آئی ایم ایف معاہدے میں کامیابی ملنے پر تمام اتحادی جماعتوں کا مشکور ہوں،ملک دیوالیہ کرنے کے تانے بانے گزشتہ حکومت سے ملتے ہیں،تمام مشکلات کے باجودمجموعی حکمت عملی سے مشکل دورعبورکیا،جمعہ کو اتحادیوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شبہازشریف نے کہاکہ نومئی کے دالخراشی واقعے نے غیریقینی صورتحال پیدا کی،نومئی سے خیر کا پہلو یہ نکلا کہ سازشی چہرے سامنے آگئے،انہوں نے کہاکہ اجتماعی کوششوں سے آئی ایم ایف معاہدہ ہوگیا،آئی ایم ایف معاہدے میں کامیابی ملنے پر تمام اتحادی جماعتوں کا مشکور ہوں،ملک دیوالیہ کرنے کے تانے بانے گزشتہ حکومت سے ملتے ہیں،تمام مشکلات کے باجودمجموعی حکمت عملی سے مشکل دورعبورکیا،انہوں نے کہاکہ ہمارا اتحاد 16ماہ پہلے بنا تھا،سب نے ملکر ملک کو بھنور سے نکالنے میں کوششیں کیں اور حکومت کا بھرپور ساتھ دیا،انہوں نے کہاکہ کل اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے ملاقات ہوگی،انہوں نے کہاکہ دوست نما دشمن پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کرر ہے تھے،اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، عشایئے میں نگراں وزیراعظم سے متعلق مشاورت کی گئی۔عشائیے میں اتحادی جماعتوں کے رہنما مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری شریک تھے۔ اختر مینگل، اسلم بھوتانی، امیر حیدر ہوتی، آفتاب شیر پاؤ، محسن داوڑ، اسعد محمود بھی عشائیے میں شریک ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف اور سینیٹر اسحاق ڈار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں