لاہور(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ڈائری بنی گالا سیکریٹریٹ کا ’’بلیک باکس‘ ‘ہے۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلیک باکس نے اندر کی کہانی کھول دی، ڈائری میں ان کے اپنے ہاتھ سے لکھی ہدایات نے ہمارے دعووں کو سچ ثابت کر دیا ۔انہوں نے کہاکہ ڈائری والی سرکار نے پاکستان تحریک انصاف سرکار کا خوب تختہ الٹایا ہے۔رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ کبھی جنتری کبھی زائچے اور کبھی ڈائری پی ٹی آئی سیاست کا کل خلاصہ ہے۔















