اہم خبریں

پولیس نے چھاپے کے دوران بچوں کو ہراساں کیا، مسرت چیمہ

لاہور(نیوزڈیسک)سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پولیس نے گزشتہ رات ایک بار پھر میرے گھر پر چھاپا مارا ۔جمعہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ چھاپے کے دوران پولیس نے میرے 9 اور 10 سال کے بچوں کو ہراساں کیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے میرے گھر کے عملے پر بھی تشدد کیا اور گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے اور کھڑکیاں بھی توڑدیں۔

متعلقہ خبریں