لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ( ق ) کے چیف آرگنائزراورسابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک میں غیر یقینی صورتحال ہے، الیکشن کب ہوں گے کچھ نہیں کہہ سکتے۔جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہا کہ پچھلی تمام حکومتوں نے عوام کوریلیف نہیں دیا ، جس ملک میں شرح سود 22 فیصد ہو وہاں کاروباری افراد کیسے گزارا کریں گے، انہوں نے کہاکہ ہمارا ملک موسمی تبدیلیوں سے بہت متاثر ہوا ہے، پچھلے سال بھی سیلاب سے پاکستان میں 3 کروڑ50 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔انہوں نے کہاکہ نگراں وزیراعظم کے لئے ق لیگ سے کسی نے مشاورت نہیں کی،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میرا استعفی ہر وقت میری جیب میں ہوتا ہے مگر اس دفعہ میں گھبرا گیا ہوں۔















