اہم خبریں

پولیس کو کوئی سیاسی پشت پناہی حاصل نہیں، محسن نقوی

راولپنڈی( اے بی این نیوز     )وزیراعلی پنجاب کا راولپنڈی کا ہنگامی دورہ،وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا چار روز قبل ڈکیتی مزاحمت کے دوران جاں بحق نوجوان کے گھر آمد،وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے جاں بحق نوجوان کی فیملی سے اظہار تعزیت کیا۔ راولا کوٹ آزاد کشمیر کا رہائشی احمد افسر چار روز قبل گلزار قائد میں واقع نجی ہسپتال میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران جاں بحق ہوا تھا،نجی ہسپتال میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ایک شخص قتل دو زخمی ہوئے تھے۔چھ مسلح ڈاکووں نے ہسپتال میں داخل ہوکر مریضوں اور ہسپتال عملے کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی تھی۔اس مو قع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈکیتی مزاحمت میں نوجوان کا جانبحق ہونا افسوس ناک ہےڈکیتی میں ملوث تینوں ملزمان مارے گئے ہیں۔تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کرائم میں ملوث لوگ باہر سے آپریٹ کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہپولیس کو کوئی سیایس پشت پناہی حاصل نہیں،ڈکیتی میں جاں بحق نوجوان کو بہادری پر سول ایوارڈ دینگے۔

متعلقہ خبریں