راولپنڈی ( اے بی این نیوز )راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے میٹرک فرسٹ اینول کے امتحان میں پوزیشن کا اعلان کر دیا ، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے شہریار حسن کا تعلق کیڈٹ کالج حسن ابدال اٹک سے ہے طالب علم نے ایک ہزار 83 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے حذیفہ جاوید کا تعلق بھی کیڈٹ کالج حسن ابدال سے ہےطالب علم نے 1081 نمبر حاصل کیے محمد حسین عامر کیڈٹ کالج حسن ابدال ، نور الایمان لودی سرسید گرلز پبلک سکول ٹیپو روڈ راولپنڈی اور فاطمہ ایمان فوجی فانڈیشن ماڈل گرل ہائر سیکنڈری سکول تلہ گنگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ان تینوں بچوں نے 1080نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔















