اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی ڈائری میں لکھا ہے عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو دباؤ میں لینا ہے۔جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ یہ معاملہ ’’ارسلان بیٹا اسے غداری سے لنک کردو‘‘سے شروع ہوا تھا۔
انہوں نے کہاکہ ایک جج کے خلاف بین الاقوامی مہم چلائی جا رہی ہے، برطانوی سوشل سیکیورٹی پر پلنے والے پاکستان سے لندن پہنچنے والوں سے بد تمیزی کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ کسی کوبھی کہیں بھی زد و کوب کرنا زیادتی ہے،سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے ساتھ بھی بیرون ملک بدسلوکی کی گئی،وہاں لوگ پانچ، پانچ گھنٹے ایئرپورٹ پر انتظار کرتے ہیں اور کسی کو بھی دیکھ کر نعرے لگاتے ہیں۔















