اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سپریم کورٹ کے فیصلے کا نوازشریف کے کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، نااہلی کی سزا پانچ سال سے زیادہ نہیں ہو سکتی،سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کہتے ہیں تاثر جاتا ہے کہ پارلیمان کی غیرموجودگی کا فائدہ اٹھایا گیا،قانون بار کونسلز اور بارایسوسی ایشنز کا پرانا مطالبہ تھا،آئین میں طریقہ کار واضح ہے کہ اداروں نے کیسے چلنا ہے،اس مداخلت سے ادارے مضبوط نہیں کمزور ہوں گے،پارلیمان کے اختیار میں بار بار مداخلت اچھی روایت نہیں، سمجھ سے بالاتر ہے جس ڈاکٹر سے شفا نہیں مل رہی کہا جارہا ہے دوسرا آپریشن بھی اسی سے کرایا جائے،فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست دی جا سکتی ہے،فیصلے کے خلاف ریویو کیلئے 20دن کی معیاد ہے















