اہم خبریں

شہریار آفریدی نےگرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔شہریار آفریدی نے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست کے مطابق اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کے احاطے سے باہر آتے ہی حراست میں لیا گیا، معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ تھری ایم پی او کے تحت گرفتارکیاگیالہذاعدالت سے استدعا ہے تھری ایم پی او کی گرفتاری کو کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ خبریں