اہم خبریں

تربیلا اور منگلا ڈیم 95فی صد پانی سے بھر گئے

لاہور( اے بی این نیوز   )دریائے سندھ میں کالاباغ، تونسہ،گڈو اور کوٹری کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،تمام بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں 13اگست سے مون سون بارشوں کے امکانات ہیں،تربیلا اور منگلا ڈیم 95فی صد پانی سے بھر چکے ہیں،آئندہ دنوں میں دونوں ڈیمز سے ایمرجنسی اخراج کی ضرورت پڑ سکتی ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا اور منگلا ڈیم سے متصل علاقوں میں انتظامیہ ہائی الرٹ ہے،پانی کے راستے سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،ان علاقوں میں ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیاہے،ایمرجنسی آلات اور سامان ضروریات متعلقہ اداروں کو پہنچا دیا گیاہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کی متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات ،عمران قریشی کی جن علاقوں کا رابطہ منقطع ہوتاہے وہاں پر ادویات اور ضروری سامان پہنچانے کی ہدایات،شہری دریاؤں ندی نالوں کی غیر ضروری کراسنگ سے گریز کریں ،انتظامیہ دریاؤں کے اطراف دفعہ 144 کا نفاذ یقینی بنائے،پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے ۔

متعلقہ خبریں