اسلام آباد( اے بی این نیوز ) وفاقی دارلحکومت گیر محفوظ ہو گیا،تھانہ آبپارہ کے علاقے میں یکے بعد دیگرے تین مسلح ڈکیتیوں کی واردات،سیکٹر جی سیون میں دو جبکہ ایک واردات جی سکس میں ہوئی،ڈاکو شہریوں سے پانچ موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے،ڈاکو ایک شہری سے موٹر سائیکل بھی چھین کر فرارہو گئے،موٹر سائیکل سوار ڈاکو چند منٹوں میں تین وارداتیں کر کے فرار ہو گئے،کامیابی سے ہو نے والی یہ ڈکیتیاں مثالی پولیس کی مثالی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں اور شہری اس وقت اسلام آباد میں اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔















