اہم خبریں

آئی ایم ایف پروگرام نہ ہوتا تو ناجانے کتنی تباہی ہوتی،وزیراعظم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ آئی ایم ایف پروگرام نہ ہوتا تو ناجانے کتنی تباہی ہوستی،حکومت آسان کام نہیں تھا 16ماہ کاعرصہ چیلنجز سے بھرپورتھا،ہمیں بے جا تنقید کا نشانہ بنایا گیا اورالزامات لگائے گئے،لیکن سوچ تھی کہ یہ کرنا ہے،ہمیں بہت سے مسائل کاسامنا ہے،مشکلات کو ایک سبق کے طور پر یاد رکھنا چاہیے،عوام کی خدمت پختہ سوچ ہوتو اتحادی حکومت بھی چل سکتی ہے،مسائل کوملکرہی حل کیاجاسکتاہے،16ماہ کاعرصہ چیلنجز سے بھرپورتھا،ہمیں بے جا تنقید کا نشانہ بنایا گیا اورالزامات لگائے گئے،جمعرات کووفاقی سیکرٹریزسے الوداعی ملاقات کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ حکومت آسان کام نہیں تھا 16ماہ کاعرصہ چیلنجز سے بھرپورتھا،ہمیں بے جا تنقید کا نشانہ بنایا گیا اورالزامات لگائے گئے،لیکن سوچ تھی کہ یہ کرنا ہے،انہوں نے کہاکہ ماضی بتاتا ہے کہ اچھے کام کرنے والے بے جا تنقید کا نشانہ بنے،بدقسمتی کی بات ہے اچھا کام کرنے والوں کو تنقیدکانشانہ بنایاجاتا ہے،سیاستدانوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا،انہوں نے کہاکہ بڑی محنت سے 10ہزارمیگاواٹ سولر کاایک پلان بنایا۔

متعلقہ خبریں