اسلام آباد(نیوزڈیسک)پارلیمنٹ کے ایوان بالا(سینیٹ )اجلاس میں وقت پر الیکشن کروانے کی قرار داد منظور کرلی گئی، قرارداد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے پیش کی گئی ،قرارداد میں کہا گیا کہ مقررہ وقت کے اندر انتخابات کا انعقاد لازمی ہے جبکہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا استحقاق نہیں بلکہ اس کا آئینی فریضہ ہے۔















