لاہور( اے بی این نیوز ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اتحادی حکومت نے کم ترین مدت میں بدترین گورننس کا ریکارڈ توڑ دیا،وزیراعظم اور کابینہ عوام کو تکلیفیںدینے پر معافی مانگیں،حکمرانوں نے 16ماہ میں قرضے لیے ، اپنے کیسز معاف کرائے، حکمران جماعتوں میں امریکی وفاداری اختیار کرنے کا مقابلہ ہے،حکمران ائیرپورٹس، سٹیل ملز، موٹرویز کے سودے کر رہے ہیں،حکمرانوں کا بس چلے تو پورا ملک بیچ دیں، بس اقتدار چاہیے، پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی نے غریبوں کو بجلی کے جھٹکے دیے، پٹرول بم گرائے، ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کرے۔















