اہم خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس، بیورو کریسی میں ترقیاں،محمد عاصم کھیچی کو پی آئی او کا اضافی چارج دینے کی منظوری

اسلام آباد(اے بی این نیوز) سینٹرل سلیکشن بورڈ نے انفارمیشن سروس گروپ کے سنئیرآفیسر اور وزارت اطلاعات و نشریات کے جوائنٹ سکرٹری محمد ارشد منیر کو گریڈ 21 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے جس پر انکی گریڈ 21 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے وزارت اطلاعات و نشریات نے قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد عاصم کھیچی کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او ) کا اضافی چارج دینے کی بھی منظوری دے دی ہے جس کے باقاعدہ احکامات جاری کردئیے گئے ہیں وہ موجودہ ُ پی آئی او مبشر حسن خان کے این ڈی یو کورس کے مکمل ہونے تک قائم مقام پی آئی او کےعہدے پر اپنی خدمات انجام دیتے رئینگے عاصم کیچھی 13 اگست کو قائم مقام پی آئی او کے عہدے کا چارج لینگے سینٹرل سلیکشن بورڈ کی شفارشات پر گریڈ 20 کے سنئیر آفیسر محمد ارشد منیر جو وزارت اطلاعات و نشریات میں جوائنٹ سکرٹری کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں انکو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی ہے وہ وزارت اطلاعات و نشریات میں اگلے چند دنوں میں گریڈ 21 کے عہدے کا چارج لینگے سینٹرل سلیکشن بورڈ نے انفارمیشن سروس گروپ کے گریڈ 19 کے چار افسران کو بھی گریڈ 20 میں ترقی دینے کی شفارشات کیں ہیں جس پر ان چاروں افسران کو بھی گریڈ 20 میں ترقیاں دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے گریڈ 20 میں ترقیاں پانے والے افسران میں وزیر اعظم کے پریس سکرٹری عبدالاکبر ، ڈائریکٹڑ اے بی سی محمد شہزاد ، محترمہ کنول افتخار اور بشری بشیر شامل ہیںترقیاں پانے والے افسران نئے عہدوں پر جلد چارج لیں گئے

متعلقہ خبریں