اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم نے توشہ خانہ تحائف نیلام کرکے رقم یتیم بچوں کی تعلیم اور بہبود پر خرچ کرنے کی ہدایت کردی،بدھ کو وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ملنے والے تمام قیمتی تحائف نیلام کرنے کی منظوری دے دی گئی،وزیراعظم نے کہاکہ تحائف کی نیلامی کے عمل میں عوام بھی حصہ لے سکیں گے۔















