اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔بدھ کو تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔کور کمیٹی نے دورانِ قید چیئرمین تحریک انصاف کو بدترین انتقام کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اورکہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جان کو خطرات لاحق ہیں اسلئے ہم چیئرمین تحریک انصاف کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کے فوری بندوبست کا پر زور مطالبہ کرتے ہیں۔















