اہم خبریں

وزیراعظم نے بلاول سے نوید قمر کو مانگ لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کے فقرے پر ایوان کشت زعفران بن گیا،بدھ کو قومی اسمبلی سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نوید قمر تو کمال کے آدمی ہیں، بلاول بھٹو زرداری سے درخواست کرونگا کہ وہ نوید قمر کو ن لیگ میں بھیج دیں۔ وزیراعظم کے نوید قمر سے متعلق اس جملے پر قہقہے لگ گئے، جس پر بلاول نے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ اس طرف آ جائیں۔

متعلقہ خبریں