لاہور (نیوزڈیسک) نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاویداکرم نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں سول جج کی اہلیہ کے تشد کا شکار گھریلوملازمہ رضوانہ کو کے جسم پر 93 نشانات ہیں اور اس کی کمر کو چمٹوں سے جلایا گیا ہے۔میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرجاویداکرم نے کہا کہ رضوانہ کیس میں ابھی بہت ساری پیچیدگیاں ہیں، 6 ماہ رضوانہ پر تشدد ہوتا رہا، سوال یہ ہے 6 ماہ سے اس کےگھروالوں نےحال کیوں نہیں پوچھا؟انہوں نے کہاکہ رضوانہ کےجسم پر93 زخم ہیں، وہ بہت صابر ہے، آج رضوانہ کی سرجری ہوئی، کمر پر 13انچ کازخم ہے، رضوانہ کی کمر کو چمٹوں سے جلایا گیا ہے، ہم اس کلی کو پھول بنائیں گے ۔















