اہم خبریں

صحافیوں اور آرٹسٹوں کے لئے ہیلتھ کارڈ جاری کرینگے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف آرٹسٹوں اور صحافیوں کیلئے ہیلتھ کارڈ کا اجرا کریں گے، جب کہ میڈیا ہاؤسز میں کم ازکم تنخواہ حکومت کی مقررکردہ تنخواہ کے مطابق ہوگی۔میں طلال چوری اور دانیال عزیز کو نااہلی ختم ہونے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، دونوں مشکل وقت میں قیادت کے ساتھ کھڑے رہے،بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پیمرا بل قومی اسمبلی سے پاس ہوگیا ہے، بل کی حمایت کرنے پر تمام میڈیا ورکرز کی شکر گزار ہوں،وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن پر میڈیا کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہو گی،انہوںنے کہاکہ ایس آر بی سی کی 108کمروں پر مشتمل عمارت شروع کی گئی ہے اور ملازمین کو تنخواہیں اور پنشنزبھی شروع ہوچکی ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آرٹسٹوں اور صحافیوں کیلئے جلدہیلتھ کارڈ کا اجرا کریں گے،انہوں نے کہاکہ ریڈیو پاکستان کی تنخواہوں اور پنشنر کا مسئلہ بھی حل کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں