اسلام آباد (اے بی این نیوز )عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا، وزیراعظم اعلان کر چکے ہیں کہ مدت پوری ہونے سے قبل حکومت چھوڑ دیں گے، موجودہ حکومت کے اقدامات سے آج ملک کے ہر شعبے میں بہتری نظر آ رہی ہے، اتحادی حکومت کی 15 ماہ کی کارکردگی ان کی چار سال کی کارکردگی سے کہیں بہتر ہے، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اب بھی سازشوں میں مصروف ہیں،پی ٹی آئی حکومت دو کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نیچے لائی،ہم معیشت کے اندر چیئرمین پی ٹی آئی کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کر رہے ہیں،سیلاب میں وفاق کی جانب سے ہر صوبے کی بھرپور مدد کی گئی،اتحادی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے، چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کیا،نواز شریف دور کے جس سفر کو روکا گیا تھا، اس کا آغاز ہو گیا ہے،جو منصوبے چھوڑ کر گئے تھے، انہیں آ کر مکمل کیا ہے،گزشتہ 15 ماہ میں معاشی بحالی کے لئے دن رات محنت کی،عوام کے ووٹ کے اعتماد کے ساتھ اسی سفر کا دوبارہ آغاز کریں گے، اتحادی حکومت میں اہم اور ذمہ دار لوگ بیٹھے ہیں،عوام چیئرمین پی ٹی آئی کے مکروہ چہرے کو پہچان چکے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کئے۔















