اہم خبریں

فوجی عدالتوں میں سویلینز کاٹرائل کیس ، درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فوجی عدالتوں میں سویلینز کاٹرائل کیس ، درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق 6 رکنی لارجر بنچ اس کیس کی سماعت کرے گا جس کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان عمرعطاء بندیال کریں گے ۔ جسٹس منیب اختر جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بنچ کا حصہ ہیں۔اٹارنی جنرل آج فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف آئینی درخواستوں پر دلائل مکمل کریں گے، وہ فوجی عدالتوں کے ملزمان کو اپیل کا حق ہو گا یا نہیں، اس پر اٹارنی جنرل دلائل دیں گے۔

متعلقہ خبریں