گجرات (نیوز ڈیسک) گجرات میں ٹریفک حادثہ،تین افرادجاں بحق ،2 شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتار کار کے درخت سے ٹکرانے سے پیش آیا، جس میں تین افرادجاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے ، حادثہ نواحی علاقےڈنگہ میں ہوا، ریسکیو ٹیموں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے ، لاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا، حادثے میں جاں بحق ہونےوالوں میں عاطف،حیدر اور شاہ رخ کے نام شامل ہیں ۔















